Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹپی ایس ایل 2025: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10...

پی ایس ایل 2025: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اگلے سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 10 کے دوران لاہور اور راولپنڈی کراچی سے زیادہ میچوں کی میزبانی کرنے والے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق پی ایس ایل 2025 کے ڈرافٹ شیڈول میں کراچی کو پانچ میچز دیے گئے ہیں اس دوران لاہور کو زیادہ سے زیادہ 10 اور راولپنڈی کو میں8 میچز ہوں گے ملتان کو ایونٹ کے دوران5 میچ ملیں گے۔

گزشتہ سیزن میں کم ٹرن آؤٹ کی وجہ سے کراچی میں اس سال کے مقابلے کم میچز کرائے گئے۔

پی ایس ایل 2025 کے پلے آف ایک غیر جانبدار مقام پر منعقد ہونے والے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر انگلینڈ ہی ہوگا۔

اس سال مقابلے کے دوران، کراچی نے 11 میچوں کی میزبانی کی تھی، جن میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹر اور فائنل شامل تھے لاہور کا قذافی سٹیڈیم اور راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ سٹیڈیم ہر ایک نے 9 میچوں کی میزبانی کی اولیاء کا شہر کہلانے والے ملتان کو پانچ میچ ملے۔

تمام ٹیمیں 7 اپریل 2025 کو 11 اپریل تک تربیتی سیشن کے ساتھ رپورٹ کریں گی۔

افتتاحی میچ 12 اپریل بروز ہفتہ راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگااگلے روز دو میچ کھیلے جائیں گے راولپنڈی میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ کراچی میں کنگز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔

پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس مئی 2024 کے آخر میں ہوگا اجلاس کے دوران اگلے پی ایس ایل کی ونڈو اور پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کی منظوری دی جائے گی۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this