PSL 11: Karachi Kings beat Quetta Gladiators by 14 runs-PSL
لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی، جہاں حسن علی کی شاندار بولنگ فیصلہ کن ثابت ہوئی انہوں نے 27 رنز دے کر 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان سپر لیگ کے اس میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 181 رنز بنائے معین علی نے ناقابل شکست 48 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کپتان ڈیوڈ وارنز نے 35 اور سعد بیگ نے 30 رنز اسکور کیے۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل+ اور شامل حسین نے 79 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا، تاہم درمیانی اوورز میں وکٹیں گرنے کے باعث ٹیم 167 رنز تک محدود رہی شامل حسین نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ دیگر بیٹرز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔





