Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا تعلیم کے عالمی دن پر قوم کے نام خصوصی پیغام

1 minute read
Prime Minister Shahbaz Sharif's special message to the nation on World Education Day

Prime Minister Shahbaz Sharif's special message to the nation on World Education Day

وزیراعظم شہباز شریف نے تعلیم کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ تعلیم افراد اور معاشروں کونئے اور تیز رفتار ٹیکنالوجی کے دور میں آگے بڑھنے میں کیسے مدد دیتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس سال کے تعلیم کے عالمی دن کا موضوع “تعلیم اور مصنوعی ذہانت: خودمختاری کی حفاظت” کے تحت ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی کو انسانی وقار اور اقدار کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح مصنوعی ذہانت ہماری روزمرہ زندگیوں کا حصہ بن رہی ہے اس سے انسانی اور مشینی سرگرمیوں کے درمیان فرق کم ہوتا جا رہا ہے۔ یہ صورتحال ہمیں مواقع اور چیلنجز دونوں فراہم کررہی ہے اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ ہم اپنی خودمختاری کی حفاظت کیسے کریں۔

Prime Minister Shahbaz Sharif's special message to the nation on World Education Day
Prime Minister Shahbaz Sharif’s special message to the nation on World Education Day

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں، تعلیم کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے کردار کو تسلیم کرتے ہیں اور ہم اپنے طلبہ میں تنقیدی سوچ، جدت پسندی، اور سماجی ذمہ داری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ؛ ہم نے اپنے تعلیمی اداروں میں ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، جیسا کہ آئی سی ٹی کالجز میں جدید آئی ٹی لیبز اور دیگر منصوبے جو تعلیمی میدان میں جدت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ مزید برآں دیہی اسکولوں میں آئی سی ٹی ہب، گوگل سنٹر آف ایکسیلینس، اسمارٹ کلاس رومز، اور ای- تعلیم پورٹل کو بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ای- روزگار سینٹرز، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس، روبوٹکس اور سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنک، آرٹ اینڈ میتھ لیبز کے قیام سے تعلیمی میدان میں جدت کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہمارے اسکول جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوں تاکہ ہمارے بچے جدید دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوں۔ آج کے دن، ہم عہد کرتے ہیں کہ ایک ایسا تعلیمی نظام تشکیل دیں گے جو مصنوعی ذہانت کے فوائد کو اپناتے ہوئے انسانی تخلیقی صلاحیتوں اور مقصد کو برقرار رکھے۔ ہمیں اپنے اساتذہ، معاونین اور ان تمام افراد کے کردار کو بھی تسلیم کرنا چاہیے جو علم پھیلانے اور لوگوں کی زندگیوں میں روشنی لانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ آئیں، اس عظیم مقصد کو جاری رکھیں اور تعلیم کو آنے والی نسلوں کے لیے امید کی کرن بنائیں۔

Tags: (AI) مصنوعی ذہانت اردو انٹرنیشنل تعلم ٹیکنالوجی عالمی یوم تعلیم وزیراعظم شہباز شریف

Post navigation

Previous: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 18 منٹ میں 4 بل منظور
Next: آئی ایس آئی چیف کا دورہ بنگلادیش، بھارت کے لئے بڑھتی پریشانی

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

یہ بھی پڑہیے

How much is the FIFA World Cup trophy worth? You will be surprised to know-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی مالیت کتنی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

US issues visas to Iranian football team for World Cup-FIFA
  • کھیل

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری کر دیے

Shoes and trash rain down on Israeli players in Albania-X
  • کھیل

البانیہ میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر جوتوں اور کوڑا کرکٹ کی بارش

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.