Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • دلچسپ و عجیب

عرب امارات میں نیو ایئر نائٹ پرآتشبازی کا ورلڈ ریکارڈ بنانے کی تیاری شروع

fireworks-explode-over-the-sydney-harbour-bridge-during-the-news-photo-1575575631

عرب امارات میں نیو ایئر نائٹ پرآتشبازی کا ورلڈ ریکارڈ بنانے کی تیاری شروع

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں نیو ایئر نائٹ پر شاندار آتشبازی کا ورلڈ ریکارڈ بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جس میں ایک ہزار سے زائد ڈرون حصہ لیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ نے نئے سال کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نہیں بلکہ دو گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرکے ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کی تیاری کرلی ہے، جہاں مسلسل پانچویں سال راس الخیمہ کا مقصد سب سے طویل سیدھی لائن والے ڈرون ڈسپلے اور فلوٹنگ آتش بازی کی سب سے لمبی زنجیر بنانا ہے، اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ایک ہزار سے زائد ڈرونز اور آبی پائروٹیکنکس کا استعمال کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ 8 منٹ کے اس شاندار ڈسپلے کا مظاہرہ ساحل سمندر کے 4 اعشاریہ 5 کلومیٹر کے ساتھ ساتھ منظر عام پر آئے گا، جو المرجان جزیرے سے راس الخیمہ کے الحمرا گاؤں تک پھیلا ہوگا، اس دوران گراؤنڈ بریکنگ تکنیک پیش کی جائے گی جس کی پہلے کبھی کوشش نہیں کی گئی تھی، جو شائقین کے لیے ایک ناقابل یقین تجربے کا وعدہ کرتی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے یہ تقریب راس الخیمہ کی ریکارڈ ترقی اور سیاحت میں نمایاں کامیابیوں کا ثبوت ہے، توقع ہے کہ 50 ہزار سے زیادہ شائقین اس کو دیکھنے کے لیے جمع ہوں گے اور اس شاندار جشن کا مشاہدہ کریں گے، جس کی مدد سے کمیونٹیز کو ایک ناقابل یقین اور ریکارڈ توڑ تقریب کے ذریعے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے اکٹھا کیا جائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت نے نئے سال کی خوشی میں یکم جنوری 2024 کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے، وزراء کونسل کی جانب سے منظور ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نئے سال پرسرکاری اورنجی شعبے میں یکم جنوری کو عام تعطیل کی جائے گی، یکم جنوری کو تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے، سرکاری اورنجی اداروں میں 2 جنوری کو کام کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔

Tags: شاندار آتشبازی متحدہ عرب امارات ورلڈ ریکارڈ

Post navigation

Previous: میلبورن ٹیسٹ پاکستانی جیت کے امکانات روشن
Next: ٹکٹوں کا فیصلہ آئندہ 2، 4 روز میں ہوجائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی

Putin-Xi Jinping meeting in Beijing, discussions expected on energy, trade and global security
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں پیوٹن-شی جن پنگ ملاقات، توانائی، تجارت اور عالمی سلامتی پر گفتگو متوقع

Shooting at California Islamic Center, 3 worshippers including security guard killed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

کیلیفورنیا کی اسلامی سینٹر میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 نمازی جاں بحق

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh in strong position in Sylhet Test, Pakistan needs 437 runs-PCB
  • کھیل

سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلادیش کی مضبوط پوزیشن، پاکستان کو 437 رنز درکار

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Putin-Xi Jinping meeting in Beijing, discussions expected on energy, trade and global security
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں پیوٹن-شی جن پنگ ملاقات، توانائی، تجارت اور عالمی سلامتی پر گفتگو متوقع

Shooting at California Islamic Center, 3 worshippers including security guard killed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

کیلیفورنیا کی اسلامی سینٹر میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 نمازی جاں بحق

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

Making Pakistan a history or geography is a foolish idea ISPR
  • Top News
  • انڈیا
  • پاکستان

پاکستان کو تاریخ یا جغرافیہ بنانے کی بات احمقانہ سوچ ہے : آئی ایس پی آر

Iran threatens America, Gulf of Oman could become graveyard for American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی امریکا کو دھمکی، خلیج عمان امریکی جنگی جہازوں کا قبرستان بن سکتی ہے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.