Tuesday, January 7, 2025
HomeTop Newsفلسطینیوں سے یکجہتی کے عالمی دن پر کراچی میں بڑی ریلی کی...

فلسطینیوں سے یکجہتی کے عالمی دن پر کراچی میں بڑی ریلی کی تیاریاں

Published on

فلسطینیوں سے یکجہتی کے عالمی دن پر کراچی میں بڑی ریلی کی تیاریاں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقعے پر کراچی میں آج (بروز) بدھ کو ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں اور بااثر سماجی حلقوں نے شرکت کا اعلان کر رکھا ہے۔

اقوام متحدہ نے 1977 میں ہر سال 29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقعے پر منانے کا اعلان کیا تھا۔اسی سلسلے میں آج کراچی میں ریلی شاہراہِ قائدین پر طارق روڈ چوک سے سہ پہر ساڑھے تین بجے نکالی جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں، تاجر تنظیموں، طلبہ، وکلا اور مزدوروں تنظیموں نے ریلی میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بیان میں پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی میں یوم یکجہتی فلسطین ریلی میں شرکت کریں۔

کراچی میں ٹریفک پولیس نے یکجہتی ریلی سے متعلق ٹریفک پلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلی کے آغاز پر شاہراہِ قائدین سگنل سے طارق روڈ اور سندھی مسلم سوسائٹی جانے والی سڑکیں بند کر دی جائیں گے جبکہ خالد بن ولید روڈ اور پی ای سی ایچ ایس بلاک تھری جانے والی سڑکیں بھی بند ہوں گی۔

ریلی کے گزرنے کے دوران خداداد سگنل سے کشمیر روڈ جانے والی سڑک بھی بند کر دی جائے گی۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کے آگے بڑھتے ہی بند سڑکیں کھول دی جائیں گے۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this