Tuesday, January 7, 2025
Homeکھیلفٹ بالپریمیئر لیگ: ٹوٹنہم کی شاندار کامیابی، آسٹن ولا کو 4-1 سے شکست

پریمیئر لیگ: ٹوٹنہم کی شاندار کامیابی، آسٹن ولا کو 4-1 سے شکست

Published on

پریمیئر لیگ: ٹوٹنہم کی شاندار کامیابی، آسٹن ولا کو 4-1 سے شکست

اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک) ٹوٹنہم ہاٹسپر نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک اہم میچ میں آسٹن ولا کو بآسانی 1-4 گول سے ہرا دیا۔

انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔

ٹوٹنہم ہاٹسپر سٹیڈیم، لندن، میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ٹوٹنہم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹن ولا کی ٹیم کو 1-4 گول سے ہرا دیا۔

ڈومینک سولانکے نے دو جبکہ برینن جانسن اور جیمز میڈیسن نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم ٹوٹنہم ہاٹسپر کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

آسٹن ولا کی جانب سے واحد گول مورگن راجرز نے سکور کیا۔

مورگن راجرز نے 32 ویں منٹ میں ایک گول اسکور کیا اور اپنی ٹیم کو ٹوٹنہم ہاٹسپر کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی ۔

ٹوٹنہم ہاٹسپر کی طرف سے برینن جانسن نے 49 ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔

دوسرے ہاف میں ٹوٹنہم کے ڈومینک سولانکے نے صرف چار منٹ میں دو شاندار گول سکور کر کے مقابلہ 1-3 کر دیا ۔

اسکے بعد جیمز میڈیسن نے کھیل کے آخری لمحات میں فری کک پر ایک اور گول کر کے آسٹن ولا کی واپسی کے تمام امکانات ختم کر دیے۔

یہ جیت ٹوٹنہم کے لیے بہت اہم رہی کیونکہ اس نے انہیں لیگ ٹیبل میں ساتویں نمبر پر پہنچا دیا اور ساتھ ہی چوتھے نمبر کی ٹیم کے ساتھ فاصلے کو بھی کم کر دیا۔

آسٹن ولا کی ٹیم اس شکست کے بعد تیسرے نمبر تک پہنچنے کا موقع کھو بیٹھی​۔

واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد لیورپول کی ٹیم سب سے زیادہ 25 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے ،دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 23 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم 19 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this