Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

’انتہا پسندوں کیخلاف توانا آواز‘، امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے کا آرمی چیف کو خراج تحسین

1136988_5131806_Army-chief_updates

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں انتہا پسندی کے خلاف توانا آواز اور پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پر عزم قرار دیا اور دہشت گردی کے خاتمے کی کاوشوں، علاقائی و ملکی استحکام کے لیے کردار اور سماجی و اقتصادی اقدامات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یو ایس سینٹرل کمانڈ کے جریدے ’یونی پاتھ‘ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو ان کی پیشہ وارانہ اور قائدانہ صلاحیتوں پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار کو ایسے لیڈر کے طور پر یاد کیا جائے گا جن کا اولین عزم پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی ہے۔

سینیٹ کام جریدے میں شائع مضمون میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نومبر 2022 میں کمان سنبھالنے کے بعد سے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں۔

جریدے کے مطابق جنرل عاصم منیر کی قیادت میں شدت پسند گروپوں کے خلاف وسیع فوجی آپریشن ہوئے جن میں 22 ہزار 409 انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز بھی شامل ہیں، ان آپریشنز کے نتیجے میں 398 دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا، پاکستانی فوج کے سربراہ نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کو ریاست کی رٹ کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ہوگا، پاکستان دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرے گا۔

جریدے کے مطابق جنرل عاصم منیر ففتھ جنریشن وارفیئر سے درپیش چیلنجز کو تسلیم کرتے ہیں اور پاکستان کی خودمختاری کے لیے فوج کی تیاری پرزور دیتے ہیں۔

غیر ملکی جارحیت کا جواب دینے کی جنرل عاصم منیر کی صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے جریدے نے لکھا کہ ایرانی میزائل حملوں کے بعد پاکستان نے ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

جریدے نے جنرل عاصم منیر کے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور گرین پاکستان انیشیٹو جیسے اقدامات کے ساتھ تعاون کی تعریف کی۔

جریدے نے آرمی چیف کے اقلیتوں کے تحفظ کے اقدامات سراہا اور کہا کہ جنرل عاصم منیر مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے عدم برداشت کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

امریکی جریدے نے لکھا کہ جنرل عاصم منیر کے دور میں امریکا جیسے ممالک سے فوجی اور سفارتی تعلقات کی مضبوطی اور مختلف ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں ان کی قابل تعریف ملٹری ڈپلومیسی ہے جبکہ اندرونی چیلنجز سے نمٹنا، افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور قوم کے ساتھ باہمی ربط ان کے مستقبل کے ویژن کا عکاس ہے۔

رپورٹ کے مطابق دفاعی ماہرین نے سینٹ کام جریدے کے جنرل عاصم منیر پر مضمون کو غیر معمولی قرار دیا اور کہا کہ سینٹ کام جریدے کی جانب سے ان کی تعریف بہت معنی رکھتی ہے۔

Tags: آرمی چیف آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر امریکا امریکی جریدہ پاک فوج

Post navigation

Previous: کوچ مورینہو میدان سے باہر، فینیر باہچے نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ڈرا پر روک دیا
Next: مارسیلی کے سابق کھلاڑی عبدالعزیز برراڈا 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.