Thursday, November 7, 2024
الرئيسيةکھیلپرتگال کا رونالڈو کے نام کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ

پرتگال کا رونالڈو کے نام کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ

Published on

spot_img

پرتگال کا رونالڈو کے نام کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں بے شمار کارنامے سر انجام دیے، اب وہ ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال 5 بار کے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو کے اعزاز میں کرنسی سکہ جاری کرے گا۔

پرتگال اپنے عظیم ترین فٹبالر رونالڈو کے کھیل کے میدان میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ‘7 یورو ‘کا سکہ جاری کرنے والا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس خاص سکے پر رونالڈو کی تصویر اور ان کا نام اور شرٹ نمبر ‘سی آر7’ ابھرا ہوا ہوگا۔

اس سکے کی خاص بات یہ ہے کہ رونالڈو کے نام کا یہ سکہ ملک بھر میں کرنسی کے طور پر قابل قبول ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے پروفیشنل کیریئر میں 900 گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

Latest articles

سموگ کی شدت میں کمی نہ ہو سکی، آلودگی کے اعتبار سے لاہور بدستور پہلے نمبر پر براجمان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کا دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی...

چیمپیئنز لیگ: لیوینڈوسکی کی شاندار کارکردگی، بارسلونا کی ریڈ اسٹار کو 5-2 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز لیگ کے میچ میں...

سابق امریکی صدر اوباما کا ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر ردعمل سامنے آگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی...

چیمپیئنز لیگ: اٹلیٹیکو میڈرڈ کی پی ایس جی کو 2-1 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز لیگ میں پیرس سینٹ جرمین...

More like this