Sunday, February 9, 2025
Homeکھیلپرتگال کا رونالڈو کے نام کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ

پرتگال کا رونالڈو کے نام کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ

Published on

پرتگال کا رونالڈو کے نام کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں بے شمار کارنامے سر انجام دیے، اب وہ ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال 5 بار کے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو کے اعزاز میں کرنسی سکہ جاری کرے گا۔

پرتگال اپنے عظیم ترین فٹبالر رونالڈو کے کھیل کے میدان میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ‘7 یورو ‘کا سکہ جاری کرنے والا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس خاص سکے پر رونالڈو کی تصویر اور ان کا نام اور شرٹ نمبر ‘سی آر7’ ابھرا ہوا ہوگا۔

اس سکے کی خاص بات یہ ہے کہ رونالڈو کے نام کا یہ سکہ ملک بھر میں کرنسی کے طور پر قابل قبول ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے پروفیشنل کیریئر میں 900 گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

Latest articles

گلین فلپس کی سنچری، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین فلپس کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ...

پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات پرتگال میں ادا کردی گئیں، تدفین کل مصر میں ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسماعیلی کمیونٹی کے امام و روحانی پیشوا پرنس کریم آغا...

حماس نے مزید 3 یرغمالی رہا کر دیے، اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں کو چھوڑے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس نے غزہ میں قید مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو...

ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی باتیں حقیقت ہیں، کینیڈین وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی...

More like this