Monday, February 17, 2025
Homeکھیلکرکٹپنڈی ٹیسٹ:ساجد خان اور نعمان علی نے تباہی مچا دی،انگلینڈ کے 5...

پنڈی ٹیسٹ:ساجد خان اور نعمان علی نے تباہی مچا دی،انگلینڈ کے 5 کھلاڑی آوٹ

Published on

پنڈی ٹیسٹ:ساجد خان اور نعمان علی نے تباہی مچا دی،انگلینڈ کے 5 کھلاڑی آوٹ

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسپنر ساجد خان اور نعمان علی نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں انگلینڈ نے جمعرات کو تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن لنچ سے قبل پانچ وکٹیں گنوا دیں۔

بین اسٹوکس (6) اور جیمی اسمتھ (5) انگلینڈ کی اننگز 110-5 کے ساتھ دوبارہ شروع کریں گے۔

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے راولپنڈی کی مشکل پچ پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مہمان ٹیم کا آغاز اچھا ہوا جب اوپننگ بلے باز زاک کرولی اور بین ڈکٹ نے 56 رنز کی شراکت قائم کی۔

تاہم، پاکستان کے اسپنرز نے وہیں سے جاری رکھا جہاں سے انہوں نے گزشتہ میچ میں چھوڑا تھا اور نعمان علی نے 29 رنز بنانے کے بعد کرولی کوآوٹ کرتے ہوئے پہلی کامیابی فراہم کی۔

ڈکٹ نے اننگز کو جاری رکھا جبکہ نئے بلے باز اولی پوپ (3) اور جو روٹ (5) ساجد خان کا شکار ہوئے۔

بائیں ہاتھ کے اوپنر نے سیریز کی دوسری نصف سنچری مکمل کی لیکن جلد ہی نعمان علی کا شکار بن گئے ڈکٹ چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 84 گیندوں پر 52 رنز بنانے کے بعد روانہ ہوئے۔

غور طلب ہے کہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے اور فیصلہ کن تیسرا میچ اس وقت راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

Latest articles

پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست

ٹوٹنہم ہاٹسپر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ میں...

عراق کے پانچ بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی عائد کردی گئی

عراق کے مرکزی بینک نے مزید پانچ مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین...

پابندیاں ختم، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کن اسلحے کی کھیپ موصول

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ فراہم کر دی ہے،...

ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی سیکریٹری خارجہ...

More like this