Monday, July 15, 2024
پاکستانپاکستانی فٹبال کی ترقی کے لئے پی ایف ایف کی ایک اور...

پاکستانی فٹبال کی ترقی کے لئے پی ایف ایف کی ایک اور ٹرینینگ

فیفا ایم اے ایلیٹ ریفری کورس 2023 فٹبال ہائوس لاہور میں اختتام پذیر ہو گیا۔ 26 دسمبر کو شروع ہونے والے کورس میں ملک بھر سے 30 ریفریز اور انسٹرکٹرز نے حصہ لیا۔ پانچ روزہ کورس کا انعقاد فیفا کے ریفری ڈویلپمنٹ آفیسر محمد روڈزالی اور ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے فزیکل فٹنس انسٹرکٹر خالدی بن سپیان کی نگرانی میں مکمل ہوا۔

کورس میں حصہ لینے والوں نے گہری دلچسپی دکھائی اور ان کو فٹبال کی جدید تکنیکی معلومات بھی دی گئی جو کہ مستقبل کی ذمہ داریوں میں ان کے لیے نہایت کارآمد ثابت ہو گی۔ اختتامی تقریب میں پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے رکن محمد شاہد نیاز کھوکھر نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں اور کہا میں محمد روڈزالی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ریفریز اور انسٹرکٹرز کو فیفا اور اے ایف سی کے معیار کے مطابق نئی چیزیں سکھائیں ۔ تمام شرکاء کے لیے نیک خواہشات جنہوں نے فٹبال کی نت نئی معلومات حاصل کیں.

دیگر خبریں

Trending

Tadej Pogacar wins the 14th stage of Tour de France.

ٹور ڈی فرانس کا 14واں مرحلہ، تادے پوگاچر نے، 4...

0
اردو انٹر نیشنل (سپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق، سلووینیا سے تعلق رکھنے والے تادے پوکاچرنےپہاڑوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے...