Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلکرکٹپی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل نئے چیف...

پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کے ساتھ ایک نیا چیف کیوریٹر مقرر کرنے کے لیے تیار ہے۔

پی سی بی نے چیف کیوریٹر کی تلاش میں اشتہار جاری کیا تھا اور 16 مئی تک درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق نئے چیف کیوریٹر کو ایک دو روز میں فائنل کر دیا جائے گا۔

ہیمنگ پاکستان کے موجودہ چیف کیوریٹر آغا زاہد کی جگہ لینے کے لیے ایک مضبوط امیدوار ہیں زاہد نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2001 میں چیئرمین پی سی بی کیوریٹرز کمیٹی میں شمولیت سے کیا بعد ازاں انہیں 2004 میں چیف کیوریٹر مقرر کیا گیا، انہوں نے 2020 میں اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن 2021 میں پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے انہیں دوبارہ تعینات کیا تھا۔

ٹونی ہیمنگ کو اس عہدے کے لیے بہت موزوں سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ پرتھ اسٹیڈیم میں چیف کیوریٹر کے طور پر کام کر چکے ہیںانہیں سعودی عرب میں فٹ بال کے میدان بنانے کا تجربہ بھی ہے وہ آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی کے سابق ہیڈ کیوریٹر بھی ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ہیمنگ تین گراؤنڈز میں پچز کو حتمی شکل دینے کے ذمہ دار ہوں گے جن میں کراچی، لاہور اور راولپنڈی شامل ہیں۔

ہیمنگ پاکستان کے کیوریٹروں اور زمینی عملے کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دینے کا بھی ذمہ دار ہوگا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments