Thursday, January 23, 2025
Homeکھیلکرکٹبابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں...

بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اپنی بیٹنگ پوزیشن کی تصدیق کر دی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف 22 مئی کو ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ لیڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے اپنی بیٹنگ پوزیشن کی تصدیق کر دی ہے۔

بابر، نےمنگل کو ایک پریس کانفرنس کی، جہاں انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف گزشتہ سیریز کے بارے میں بات کی انہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے جس کا مطلب ہے کہ محمد رضوان غالباً صائم ایوب کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔

بابر، سے جب پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ان کی بیٹنگ پوزیشن کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں آپ کو کل تک انتظار کرنا چاہیے لیکن میں ممکنہ طور پر تیسرے نمبر پر کھیلوں گا.

اس کے بعد 29 سالہ نوجوان نے مزید کہا کہ گیند باز رنز دے رہے ہیں لیکن وہ جانتے ہیں کہ کس طرح واپسی کرنی ہے اور پلان پر عمل کرنا ہے کیونکہ وہ دنیا کے بہترین بولرز میں سے ہیں انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ حارث رؤف صحت یاب ہو گئے ہیں اور وہ انگلینڈ کے خلاف ایکشن میں ہوں گے۔

یاد رہے کہ لیڈز میں پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے بی بی سی موسم کے مطابق دن بھر ہلکی ہوا کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

Latest articles

قذافی اسٹیڈیم کی نئی جھلک سامنے آ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ایک شاندار تبدیلی آئی ہے...

کراچی اسٹیڈیم میں انکلوژر شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش...

خوشدل شاہ کو پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ آئندہ ماہ...

وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کا اختیار کے پی حکومت سے واپس لے لیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال...

More like this