PCB officially announces Multan Sultans auction-PSL
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی 9 فروری کو لاہور میں منعقد کی جائے گی۔
پی ایس ایل حکام کے مطابق فرنچائز کی ملکیت کے حقوق کے حصول کے لیے مجموعی طور پر 5 بڈرز نیلامی میں حصہ لیں گے، جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بڈ کمیٹی نے تکنیکی طور پر اہل قرار دیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت کے اندر 6 پروپوزلز موصول ہوئے تھے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو نیلامی کے لیے منتخب کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابقہ مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے میں توسیع سے انکار کیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا۔

