
PCB has given important responsibilities to Mentor of Champions Cup-PCB
پی سی بی نے چیمپئنز کپ کے مینٹور کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مختلف اکیڈمیوں میں چیمپئنز کپ کے مینٹور کو اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے مقرر کردہ پانچوں مشیر، اعلیٰ کارکردگی کے مراکز میں کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں گے۔
سرفراز احمد کراچی اکیڈمی، شعیب ملک سیالکوٹ اکیڈمی اور وقار یونس لاہور اکیڈمی میں خدمات سرانجام دیں گے ادھر ثقلین مشتاق کو ملتان اکیڈمی میں ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، فیصل آباد اکیڈمی کی نگرانی مصباح الحق کریں گے۔
ذرائع نے عندیہ دیا کہ پی سی بی نے چیمپئنز کپ کے آغاز سے قبل ان مینٹور کو کافی معاوضے کے ساتھ تعینات کیا تھا۔
مینٹور کی ذمہ داریاں صرف ٹورنامنٹ تک محدود نہیں رہیں گی بلکہ وہ سال بھر پی سی بی کے ساتھ کرکٹ کی مختلف سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں گے۔