Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹپی سی بی نے بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل...

پی سی بی نے بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔

ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 ​​کے حصے کے طور پر کھیلے جائیں گے کیونکہ دونوں ٹیمیں ڈیبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانے اور کارکردگی دکھانے کے لیے بے تاب ہیں۔

شان مسعود ہوم سائیڈ کی قیادت کریں گے جبکہ نوجوان نجم الحسین شانتو بنگلہ دیشی ٹیم کی رہنمائی کریں گے ٹائیگرز نے پاکستان کے خلاف 13میچوں میں کبھی ریڈ بال میچ نہیں جیتا ہے۔

“پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی اور کراچی میں ہونے والی پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے لیے پانچ کمنٹیٹرز اور ایک پریزنٹر کے پینل کی بھی تصدیق کی پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

عامر سہیل، اطہر علی خان، بازید خان، نک کامپٹن اور عروج ممتاز کمنٹری پینل میں ہوں گے جبکہ سکندر بخت پریزنٹر ہوں گے۔

اسکواڈ
پاکستان: شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل، عامر جمال ، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد حریرہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی۔

بنگلہ دیش: نجم الحسین شانتو (کپتان)، محمود اللہ، ذاکر حسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن۔ لٹن داس، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، نظم الحسین، نورالحسن، عبادت حسین، حسن محمود، تسکین احمد اور خالد احمد۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments