PCB Chairman Mohsin Naqvi arrives in Dhaka-X
ڈھاکہ: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ایک روزہ دورے پر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئے، جہاں وہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام سے ایشیاء کپ 2027 کے معاملات پر اہم بات چیت کریں گے۔
دورے کے دوران محسن نقوی، بی سی بی کی ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ تمیم اقبال سے بھی ملاقات کریں گے جس میں ایشیاء کپ کے انتظامات اور باہمی کرکٹ تعاون پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
چیئرمین پی سی بی پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل بھی دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ ایشیاء کپ 2027 کی میزبانی بنگلہ دیش کو سونپی گئی ہے۔





