پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور قومی کرکٹرز نے لندن میں برطانوی شاہی خاندان کی تاریخی قیام گاہ کلیرنس ہاؤس میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات کی۔

اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل (ٹیپو عثمان) بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران شاہ چارلس نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے کرکٹ کے فروغ اور پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بادشاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خطے میں امن کے استحکام کے لیے پاکستان اور محسن نقوی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

بعد ازاں، برطانوی بادشاہ نے پاکستانی ہائی کمشنر، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید اور دیگر اراکین سے بھی خصوصی بات چیت کی۔

Babar Azam presented a signed bat from the Team to King Charles.-PCB
Babar Azam presented a signed bat from the Team to King Charles.-PCB

 

تقریب کا خاص لمحہ وہ تھا جب قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شاہ چارلس کو پوری پاکستانی ٹیم کے دستخط والا ایک خصوصی بیٹ پیش کیا۔