Thursday, November 28, 2024
Homeکھیلکرکٹپی سی بی نے چیمپئن ون ڈے کپ کے لیے میچ آفیشل...

پی سی بی نے چیمپئن ون ڈے کپ کے لیے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

Published on

spot_img

پی سی بی نے چیمپئن ون ڈے کپ کے لیے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا، جس میں آئی سی سی کے سابق ایلیٹ پینلسٹ علیم ڈار اور آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل کے آصف یعقوب شامل ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی پلینگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے جس میں ولید یعقوب اور ذوالفقار جان بھی تھرڈ اور فورتھ امپائر کے طور پر شامل ہوں گے۔

چیمپیئنز ون ڈے کپ میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز شامل ہوں گے جن میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس بطور سرپرست شامل ہیں۔

یہ 50 اوور کا ٹورنامنٹ ہوگا جو سنگل لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

لائنز اور پینتھرز کے درمیان 16 ستمبر کے میچ کے علاوہ باقی تمام میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے۔ اتوار، 29 ستمبر کو فائنل کے ساتھ چار دنوں میں تین پلے آف ہوں گے۔

علیم ڈار، آصف یعقوب، ولید یعقوب اور ذوالفقار جان نو امپائرز کے پینل میں شامل ہیں جو چیمپئنز کپ میں فرائض سرانجام دیں گے۔

دیگر پانچ امپائر ہیں: فیصل آفریدی، امتیاز اقبال، عمران جاوید، ناصر حسین اور راشد ریاض۔

علی نقوی کے علاوہ میچ ریفریز کی ذمہ داریاں بلال خلجی، افتخار احمد، اقبال شیخ، ندیم ارشد اور کامران چوہدری کے درمیان ہوں گی۔

تینوں پلے آف اور فائنل کے لیے امپائر اور میچ ریفری کی تقرری کا اعلان وقت کے قریب کیا جائے گا۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this