اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں آج ہونے والے اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
پیرس اولمپکس میں آج مینز اسٹریٹ اسکیٹ بورڈنگ کا ایونٹ ہونا تھا لیکن پیرس میں رات بھر بارش جاری رہنے کی وجہ سے انتظامیہ ٹریک مقابلے کے لیے خشک کرنے میں ناکام رہی ۔
اب مینز اسٹریٹ اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے پیر کو منعقد ہوں گے جبکہ اتوار کو خواتین کا ایونٹ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔