Thursday, January 16, 2025
Homeکھیلاولمپکس سے قبل پیرس کے ہوائی اڈوں کی مزدور یونین کا...

اولمپکس سے قبل پیرس کے ہوائی اڈوں کی مزدور یونین کا ہڑتال کا اعلان

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ہوائی اڈوں کی مزدور یونینز نے بونس کے تنازع پر پیرس اولمپک گیمز سے قبل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔سی جی ٹی، سی ایف ڈی ٹی، ایف او اور یو این ایس اے نامی یونینوں نے پیرس گیمز کے آغاز سے نو دن قبل 17 جولائی کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے تاکہ تمام عملے کو اولمپکس بونس ملنے کا مطالبہ کیا جا سکے۔

پیرس کے اہم ہوائی اڈوں چارلس ڈی گال اور اورلی کو چلانے والے سرکاری گروپ اے ڈی پی کی یونینوں نے اس سے قبل 19 مئی کو ہڑتال کی کال دی تھی، جس سے فلائٹ آپریشن میں خلل نہیں پڑا تھا۔یہ دونوں ہوائی اڈے اولمپکس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کے لیے فرانس کا مرکزی گیٹ وے ہوں گے، کھیلوں کے دوران روزانہ ساڑھے تین لاکھ افراد کے ساتھ ساتھ زیادہ تر ایتھلیٹس اور ان کا سامان فرانس میں داخل ہونے کی توقع ہے۔

پیرس میں 18 جولائی سے ہزاروں ایتھلیٹس کی آمدمتوقع ہے ، جب ایتھلیٹس کا اولمپک ولیج کھل جائے گا، غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لیے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ میں ایک نیا عارضی اوور سائز بیگیج ٹرمینل تیار کیا گیا ہے۔فرانس میں سرکاری شعبے میں مزدوروں کی نمائندگی کرنے والی یونینوں نے 26 جولائی سے 11 اگست تک ہونے والے پیرس اولمپک گیمز میں کام کرنے کے لیے اضافی تنخواہ کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس، ایئر ٹریفک کنٹرولر، کچرا جمع کرنے والے، مرکزی حکومت کے ملازمین، میٹرو اور ٹرین ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ فائر فائٹرز سبھی نے اضافی تنخواہوں کے مطالبات کیے ہیں، اس کے علاوہ اولمپک گیمز کے تمغے تیار کرنے والے نیشنل ٹکسال کے ملازمین بھی ہڑتال پر ہیں لیکن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیداوار متاثر نہیں ہوئی ہے۔

Latest articles

صائم ایوب نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہونے کیلئے دعاؤں کی اپیل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب...

جیمز ونس کا پی ایس ایل 10 کیلئے کاؤنٹی چیمپئن شپ 2025 چھوڑنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ...

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے، جو آئی سی...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، شاہین کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ اپ...

More like this