Monday, February 17, 2025
Homeکھیلکرکٹپاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت...

پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت کریں گے

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کے ماضی کے لیجنڈ کھلاڑی ایک مرتبہ پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے یونس خان کی قیادت میں پاکستان لیجنڈز کی ٹیم جولائی میں انگلینڈ میں ہونیوالی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت کریں گے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز3 سے13جولائی تک انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہوگی۔

تاریخی ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر ہونیوالے اسٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ میزبان انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔

پاکستان ٹیم کی قیادت سابق کپتان یونس خان کریں گے شاہد آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ باقی کھلاڑیوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں ٹیمیں ریٹائرڈ یا غیر کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز حصہ لے سکیں گے انتظامیہ کے مطابق آسٹریلیا کے بریٹ لی، انگلینڈ کے کیوین پیٹرسن، جنوبی افریقا کے جیک کیلس، اور بھارت کے یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ ،نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔

ٹورنامنٹ کے حوالے سے کراچی میں ہونیوالی پریس کانفرنس میں یونس خان، شاہد آفریدی اور ٹیم پاکستان لیجنڈز کے اونر کامل خان موجود تھے .

یونس خان کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز کی لیگ میں ایک بار پھر پرانے دوستوں سے ملنے کا موقع مل جاتا ہے جب کہ شاہد آفریدی نے کہا کہ اس طرح کی لیگز ہوتی رہیں تو پلیئرز ہمیشہ خود کو فٹ رکھیں گے۔

Latest articles

پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست

ٹوٹنہم ہاٹسپر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ میں...

عراق کے پانچ بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی عائد کردی گئی

عراق کے مرکزی بینک نے مزید پانچ مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین...

پابندیاں ختم، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کن اسلحے کی کھیپ موصول

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ فراہم کر دی ہے،...

ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی سیکریٹری خارجہ...

More like this