پورٹ آف اسپین: ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 2 وکٹوں پر 266 رنز بنا لیے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 344 رنز پر تمام ہوئی، جس میں روسٹن چیز 70 اور جسٹن گریوز 73 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی طرف سے ساجد خان نے چار، جبکہ عبید شاہ، محمد علی اور علی عثمان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 107 اور کپتان بابراعظم 86 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ اذان اویس 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کو میزبان ٹیم کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 78 رنز درکار ہیں۔
