پاکستان کے اسپنر ابرار احمد نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ابرار 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بھارت کے ورون چکرورتی کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہے، جبکہ افغانستان کے راشد خان 753 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

دیگر پاکستانی بولرز میں محمد نواز 12ویں، سلمان مرزا 20ویں اور شاہین شاہ آفریدی 30ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔

بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 848 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ بھارت کے ایشان کشن نے پہلی اور ابھیشیک شرما نے دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر کی فہرست میں پاکستان کے صائم ایوب تیسرے، زمبابوے کے سکندر رضا پہلے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔