Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

پاکستانی باکسر عثمان وزیر ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ میں شرکت سے محروم

Pakistani boxer Usman Wazir missed the participation in the World Youth Title fight

Pakistani boxer Usman Wazir missed the participation in the World Youth Title fight

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی باکسر عثمان وزیر ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ نہیں لڑ پائیں گے۔عثمان وزیر کو 6 جولائی کو مصرکے باکسر سے مقابلہ کرنا تھا تاہم فنڈز کی کمی کی وجہ سے عثمان وزیر ٹائٹل کے دفاع کی فائٹ میں شرکت نہیں کر پائیں گے ۔

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت کی عدم دلچسپی کے سبب ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن نے پاکستان سے یوتھ ٹائٹل واپس لے لیا اور وہ اس ٹائٹل کا دفاع نہ کرسکیں گے۔

باکسر عثمان وزیر نے حکومتی سرپرستی نا ہونے پر مایوسی اور افسردگی کا اظہار کیا ہے، عثمان وزیر نے وزیراعظم، وزیر اعلیٰ اور اسپورٹس بورڈ سے توجہ دینے کی درخواست کی ہے۔

عثمان وزیر نے جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مایوس ہیں، انہیں بہت دکھ ہے کہ انہوں نے پاکستان نہیں چھوڑا، ان کی پزیرائی دور کی بات، انہیں حکومت کی سرپرستی بھی نہیں مل رہی۔

عثمان وزیر کہتے ہیں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور بین الصوبائی رابطے کےمشیر رانا ثنا اللہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی بات کرتے ہیں، لیکن وہ سوال کرنا چاہتے ہیں کہ ان کے لیے حکومتی سطح پر کیوں کچھ نہیں ہوا۔

عثمان وزیر نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ ان کے لیے سوچیں، وہ باکسنگ کے ذریعے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سر بلندی چاہتے ہیں۔

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیرنے اب تک 13 باؤٹ کھیلے ہیں اور تمام میں فاتح رہے۔

باکسر عثمان وزیر نے 27 جون کو بینکاک میں تھائی لینڈ کے باکسر کو ناک آوٹ کر کے اپنی 13ویں باوٹ جیتی تھی۔

Tags: اردو انٹرنیشنل اردو کھیل پاکستان باکسر عثمان وزیر کھیل کھیل کی اردو خبر ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ

Post navigation

Previous: پنجاب گیمز میں 10 لاکھ سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے: وزیر کھیل فیصل ایوب
Next: صدارتی مباحثے میں میری کارکردگی اچھی نہیں رہی جس کی وجہ غیر ملکی دوروں کے باعث نیند میں خلل ہے،امریکی صدر جوبائیڈن

Asian Cup Qualifiers: Pakistan, Myanmar match to be held without fans-PFF
  • کھیل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان، میانمار میچ بغیر شائقین کے ہوگا

Naseem Shah’s controversial tweet: Why “treat Maryam Nawaz like a queen”?-X
  • کھیل

نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ: مریم نواز کے ساتھ “ملکہ جیسا سلوک” کیوں؟

PSL 11: Lahore Qalandars start with a win by defeating new team Hyderabad Kingsmen by 69 runs-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا نئی ٹیم حیدرآباد کو 69 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز

یہ بھی پڑہیے

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Asian Cup Qualifiers: Pakistan, Myanmar match to be held without fans-PFF
  • کھیل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان، میانمار میچ بغیر شائقین کے ہوگا

Naseem Shah’s controversial tweet: Why “treat Maryam Nawaz like a queen”?-X
  • کھیل

نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ: مریم نواز کے ساتھ “ملکہ جیسا سلوک” کیوں؟

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.