Friday, October 4, 2024
Homeامریکہصدارتی مباحثے میں میری کارکردگی اچھی نہیں رہی جس کی وجہ غیر...

صدارتی مباحثے میں میری کارکردگی اچھی نہیں رہی جس کی وجہ غیر ملکی دوروں کے باعث نیند میں خلل ہے،امریکی صدر جوبائیڈن

صدارتی مباحثے میں میری کارکردگی اچھی نہیں رہی جس کی وجہ غیر ملکی دوروں کے باعث نیند میں خلل ہے،امریکی صدر جوبائیڈن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین خبریں امریکی صدر جو بائیڈن نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے صدارتی مباحثے کے دوران ان کی کارکردگی اچھی نہیں تھی جس کی وجہ انہوں نے جون کے اوائل میں2 غیر ملکی دوروں کے باعث نیند میں خلل کو قرار دیا۔

اردو نیوز کے تازہ ترین خبریں مطابق گزشتہ شام امریکی ریاست ورجینیا کے شہر میک لین میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں جو بائیڈن نے اعتراف کیا کہ رپبلکن حریف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کا مباحثہ اچھا نہیں رہا۔ جو بائیڈن نے ٹیلی پرامپٹر کی مدد کے بغیر انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری بہترین رات نہیں تھی لیکن حقیقت یہ ہے کہ آپ جانتے ہیں کہ میں نے مباحثے سے پہلے دنیا بھر میں ایک دو بار سفر کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے عملے کی بات نہیں سنی اور واپس آیا اور سٹیج پر تقریباً سو گیا، یہ کوئی عذر نہیں لیکن وضاحت ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ ماہ 2 ہفتوں کے دوران فرانس اور اٹلی کا دورہ کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کے حکام نے صحت کی خرابی کو مباحثے کے دوران بائیڈن کی ناقص کارکردگی کی وجہ قرار دیا ، تاہم جو بائیڈن نے گزشتہ روز فنڈ ریزنگ کے دوران اپنے بیمار ہونے کا ذکر نہیں کیا۔

رائٹرز/ آئی پی ایس او ایس کی جانب سے کئے گئے ایک نئے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہر تین میں سے ایک ڈیموکریٹ کا خیال ہے کہ جو بائیڈن کو اس بحث کے بعد دوبارہ انتخابات لڑنے کی کوشش ترک کر دینی چاہیے لیکن ٹرمپ کے خلاف فرضی مقابلے میں کوئی بھی منتخب ڈیموکریٹ بائیڈن سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکتا۔

دو روزہ سروے کے مطابق 78 سالہ ٹرمپ اور 81 سالہ بائیڈن دونوں 40 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز کی حمایت رکھتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مباحثے سے جو بائیڈن کی حمایت میں کمی نہیں آئی۔ امریکا کے صدارتی انتخابات رواں سال 5 نومبر کو ہوں گے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments