Friday, November 15, 2024
Homeکھیلفٹ بالپاکستان اسپورٹس بورڈ کا ساف ویمنز چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کو...

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ساف ویمنز چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کو این او سی جاری کرنے سے انکار

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک)تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو اس ماہ ہونے والی ساف ویمنز چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ہے، ساف ویمنز چیمپئن شپ 17 سے 30 اکتوبر تک نیپال میں منعقد ہونی ہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو بھیجے گئے خط کے مطابق تاخیر سے درخواست کی وصولی اور ضروری دستاویزات پر نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

پی ایس بی کے خط میں واضح کیا گیا کہ، پی ایف ایف کی جانب سے نہ ہی بروقت درخواست ملی اور نہ ہی اس پر چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی کے دستخط تھے، خط میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کی کوتاہیوں سے پی ایس بی کے لیے درخواست کو پراسس کرنا ممکن نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ساف ویمنز کپ کے لیے این او سی کی درخواست 16 ستمبر کو جمع کروائی تھی، تاہم اس درخواست پر پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کے بجائے کمیٹی کے ممبر شاہد کھوکھر کے دستخط تھے۔

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے اور ٹیم کو 12 اکتوبر کو نیپال روانہ ہونا تھا تاہم این او سی نہ ملنے سے ٹیم کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

Latest articles

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ’ٹرافی ٹور‘ 16 نومبر سے شروع ہوگا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بارے...

پاکستان شاہینز نے سری لنکا ‘اے’ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق محمد سلیمان اور علی زریاب کے درمیان تیسری...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آئی سی سی کے لیے مزید مسائل پیدا کر دیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین میکسویل کی تیز رفتار اننگز، جس کے...

More like this