پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن نے ورلڈ چیمپیئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا

0
75
Pakistan Scrabble Association has announced the national squad for the World Championship
Pakistan Scrabble Association has announced the national squad for the World Championship

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن نے ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن کے مطابق قومی سکریبل ٹیم میں 12 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں، یوتھ سکریبل چیمپئن شپ 6 سے 8 ستمبرتک سری لنکا میں ہوگی۔

ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 4 ستمبرکوکولمبوروانہ ہوگی، یاد رہے اس سے قبل پاکستان ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ 2022 جیت چکا ہے جبکہ 2023میں قومی ٹیم دوسرے نمبرپررہی۔