Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

یومِ آزادی پاکستان:ورلڈ ٹریڈ سنٹر دبئی میں رنگا رنگ تقریب ،ہزاروں لوگوں کی شرکت

1 minute read
zqACOdRt

یومِ آزادی پاکستان:ورلڈ ٹریڈ سنٹر دبئی میں رنگا رنگ تقریب ،ہزاروں لوگوں کی شرکت

پاکستان کے یوم آزادی پردبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ’’امارات لوز پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام تقریب میں 10 ہزار سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔

متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری و بقائے باہمی، شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی،متعدد معززین اور سفارت کاروں کے ہمراہ پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے حوالہ سے شاندار تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کا اہتمام متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا دفتر نے ’’امارات لووز پاکستان‘‘ پیج، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، دبئی پولیس اور دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے تعاون سے کیا تھا۔اس موقع پر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے گہرے تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے عزم پر زور دیا۔

شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کہا کہ ہمارے ثقافتی، سیاسی، تجارتی اور عوامی روابط کی جڑیں مشترکہ اقدار اور عقائد میں پیوست ہیں اور ہمارے قریبی تعلقات کے لئے ایک مضبوط اور مستحکم بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ ہم دنیا کے تمام حصوں میں ترقی اور امن کے حصول کی امید اور پختہ عزم رکھتے ہیں ،ہم عالمی امور میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات دونوں کی ابھرتی ہوئی اور بڑھتی ہوئی ساکھ اور کردار سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے شرکا سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کے ملک کے 77 ویں یوم آزادی کے اس خاص موقع پر، ہم متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے عوام کے ساتھ مل کر اپنے ممالک، اپنے خطے اور دنیا کے مستقبل کے لئے امید کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم متحدہ عرب امارات میں اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر خطے اور عالمی سطح پر ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے کام کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

Ambassador Faisal Niaz Tirmizi, Pakistan’s Envoy to the UAE, Consul General Hussain Muhammad, Jahangir Khan, the legendary Pakistani squash player, representatives of Pakistan Association Dubai at the inauguration of the biggest Independence Day’s Celebrations in UAE held in the… pic.twitter.com/a1K4ZddUUl

— Pakistan Embassy UAE (@PakinUAE_) August 11, 2024

اس تقریب میں پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو دکھایا گیا، جس میں روایتی موسیقی اور رقص سمیت مختلف پرفارمنس کے ساتھ ساتھ پاکستانی دستکاری کی نمائش بھی شامل تھی۔ اس پروگرام میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں ان کے کردار سمیت متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی برادری کی خدمات کو بھی سراہا گیاہے۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا آفس کی ڈپٹی چیئرپرسن عالیہ الحمادی نے کہا کہ یہ جشن متحدہ عرب امارات اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔ عالیہ الحمادی نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مختلف شعبوں میں پھیلا ہوا ہے، اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ متحدہ عرب امارات بڑے منصوبوں کے نفاذ کے ذریعے پاکستان میں پائیدار ترقی کی حمایت کرنے کا خواہاں ہے۔

ایک خصوصی تقریب میں، شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے مختلف شعبوں میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے کئی معزز پاکستانی شخصیات کو اعزاز ات دیئے ہیں۔ان شخصیات میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرامبھی شامل تھے، جنہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سب سے بڑا کمیونٹی سینٹر قائم کرنے کی ان کی کوششوں پر سراہا گیا۔ ایسوسی ایشن کا میڈیکل سینٹر، جو جی سی سی میں پہلی غیر منافع بخش صحت کی دیکھ بھال کی سہولت ہے، نے اپنے آغاز سے ہی ہزاروں لوگوں کو سستی صحت کی دیکھ بھال فراہم کی ہے۔دیگر قابل ذکر شخصیات میں ڈاکٹر یارجن عبدالصمد شامل ہیں، جو خلیفہ یونیورسٹی، متحدہ عرب امارات میں ایرو اسپیس انجینئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر اور یونیورسٹی آف کیمبرج میں سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ اور سینئر ٹیچنگ فیلو ہیں۔ ان کا تحقیقی کام خلا اور ایرو اسپیس کے لیے گرافین اور 2 ۔ڈی مواد پر مبنی ٹیکنالوجیز تیار کرنے پر مبنی ہے.

وہ یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے ) کی زیرو گریوٹی پروازوں پر سائنسدانوں کی ٹیم میں شامل تھے جنہوں نے مائیکرو گریوٹی میں گرافین کی پہلی بار جانچ کی تھی۔معروف راوی ریسٹورنٹ کے بانی شیف چوہدری عبدالحمید کو دبئی کے کھانوں کے منظر نامے پر ان کے اثرات کی وجہ سے بھی تسلیم کیا گیا، ان کے ساتھ ہی کبسنز کی شریک بانی حلیمہ جمانی کو بھی اعزاز دیا گیا جنہوں نے متحدہ عرب امارات کی گروسری مارکیٹ میں برانڈ کو ایک معروف نام کے طور پر قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس کے علاوہ، کریم کے شریک بانی مدثر شیخہ کو خطے میں ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں انقلاب لانے پر اعزاز دیا گیا۔ نور(این او آر آر ) کے صدر اور ڈیزائن ڈائریکٹر یحییٰ جان کو فن تعمیر میں ان کی خدمات کے لیے اعزاز سے نوازا گیا، جس میں “سیئل ٹاور” کا ڈیزائن بھی شامل ہے جو دنیا کا بلند ترین ہوٹل بننے والا ہے۔

تقریب میں معروف پاکستانی ایتھلیٹس کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جن میں نائلہ کیانی بھی شامل تھیں جو 8 ہزار میٹر سے زیادہ بلند 14 میں سے 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون تھیں۔ کرکٹ لیجنڈ شاہد آفریدی کو بھی ان کے ریکارڈ توڑ کارناموں اور خیراتی کام کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ سکواش چیمپئن جہانگیر خان اور ہاکی سٹار شہباز احمد کو بھی ان کے شاندار کھیلوں کے کیریئر کے لیے ایوارڈ دیاگیا۔

متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، جو اسٹریٹجک شراکت داری اور بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات سے مضبوط ہیں۔ مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کی طرف سے 1971 میں اپنے قیام کے بعد سے، متحدہ عرب امارات پاکستان میں ترقی کا ایک بڑا حامی رہا ہے۔ اس شراکت داری میں نمایاں سرمایہ کاری شامل ہے، جس میں متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں پاکستان میں امید افزا شعبوں کے لیے 10 بلین امریکی ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔

Tags: امارات لوز پاکستان شیخ نہیان بن مبارک النہیان ورلڈ ٹریڈ سینٹر یومِ آزادی پاکستان

Post navigation

Previous: حسینہ واجد نے بنگلہ دیش میں حالیہ بحران کا ذمہ دار امریکہ کوٹھہرادیا
Next: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Lakki Marwat blast 7 people including two traffic policemen martyred, 23 injured
  • Top News
  • پاکستان

لکی مروت دھماکا: دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ، 23 زخمی ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

US broadcaster's report on the presence of Iranian aircraft at Nur Khan Airbase rejected, Foreign Office's categorical stance revealed
  • Top News
  • امریکہ
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ مسترد ، دفتر خارجہ کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا

یہ بھی پڑہیے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Sarah Taylor appointed first female coach of England men's team-AFP
  • کھیل

سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی پہلی خاتون کوچ مقرر

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Russian ship sinks after mysterious explosions near Spain, suspected of carrying nuclear materials to North Korea
  • Top News
  • بین الاقوامی

اسپین کے قریب روسی جہاز پراسرار دھماکوں کے بعد ڈوب گیا، شمالی کوریا کیلئے ایٹمی سامان لے جانے کا شبہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.