Monday, October 7, 2024
HomeTop Newsپاکستان کا افغان سرحدی کراسنگ پر خواتین اور بچوں کو بائیومیٹرک سے...

پاکستان کا افغان سرحدی کراسنگ پر خواتین اور بچوں کو بائیومیٹرک سے استثنیٰ دینے کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی)نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے پاک افغان سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر سہولت کیلئے خواتین اور بچوں کو بائیومیٹرک سے استثنیٰ دینے کا اعلان کردیا۔وہ افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ امور اور افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے وطن واپس جانے والوں کے ساتھ انتہائی عزت و احترام کے ساتھ پیش آیا جائے۔

انہوں نےکہا کہ پروف آف رجسٹریشن اور افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی، اس سلسلے میں کسی کوتاہی اور بدتمیزی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا.

وزارت داخلہ میں اس ضمن میں کنٹرول سینٹر اور ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔افغان سفارتخانہ ایک نمائندہ مقرر کرے جو شکایات کے فوری حل کیلئے کنٹرول سنٹر سے ہمہ وقت رابطہ میں رہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراسنگ پوائنٹس پر سہولت کیلئے خواتین اور بچوں کو بائیومیٹرک سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments