Pakistan beat South Africa by 9 runs to level the series-AFP
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں صائم ایوب کی ناقابلِ شکست نصف سنچری اور شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
ہدف111 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کیا صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 71 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں چھ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے، جبکہ بابر اعظم 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 28 رنز بنائے۔
اس سے قبل پاکستان کے کپتان آغا سلمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو مؤثر ثابت ہوا جنوبی افریقہ کی ٹیم 19.2 اوورز میں 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی فہیم اشرف نے 23 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں، جب کہ نوجوان سلمان مرزا نے تین اور نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ڈیولڈ بریوس 25 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
سیریز کا فیصلہ کن میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔




