Olympian Khawaja Junaid appointed head coach of Pakistan hockey team-X
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کی نئی مینجمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اولمپئن خواجہ جنید کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
یہ اعلان ایڈہاک صدر محی الدین وانی سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کے سربراہان کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔
ملاقات کے دوران صدر نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ مکمل توجہ کھیل پر مرکوز رکھیں اور ملک کا نام روشن کریں، جبکہ دیگر تمام معاملات فیڈریشن سنبھالے گی۔
محی الدین وانی نے یقین دہانی کرائی کہ کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات اور ضروری مراعات فراہم کی جائیں گی، کسی قسم کا غیر ضروری دباؤ نہیں ڈالا جائے گا اور لاجسٹکس، کوآرڈینیشن سمیت آف دی فیلڈ امور کی ذمہ داری فیڈریشن خود اٹھائے گی انہوں نے واضح کیا کہ اچھے اور غلط فیصلوں کی مکمل ذمہ داری فیڈریشن پر ہوگی۔





