لیڈز: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے برطانوی بولرز اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے اپنی کامیابی کو منفرد انداز میں یادگار بنا لیا، اور پہلی اننگز کے بعد میچ کی گیند کو درمیان سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔

لیڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم 171 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

کرکٹ کی روایت کے مطابق پانچ وکٹیں لینے والا بولر میچ کی گیند بطور یادگار اپنے پاس رکھتا ہے، تاہم دو بولرز کی جانب سے یہ کارنامہ سر انجام دینے پر ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔

ڈریسنگ روم واپسی پر جوش ٹنگ نے ساتھی بولر اولی رابنسن کو گیند آپس میں تقسیم کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد گراؤنڈ اسٹاف کی مدد سے گیند کو درمیان سے کاٹ کر دونوں کھلاڑیوں میں آدھی آدھی بانٹ دی گئی۔

اولی رابنسن کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی آدھی گیند جیسی انوکھی یادگار روز روز دیکھنے کو نہیں ملتی، جسے وہ اور جوش ٹنگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔