Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

واجبات کی عدم ادائیگی: افغانستان اقوام متحدہ میں ووٹ دینے کے حق سے محروم

urdu intl feature photo (36)

واجبات کی عدم ادائیگی: افغانستان اقوام متحدہ میں ووٹ دینے کے حق سے محروم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان نے رکنیت کے 90 لاکھ ڈالر کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث اب اقوام متحدہ میں ووٹ ڈالنے کا حق کھو دیا ہے۔ یہ واجبات طالبان کے اگست 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے واجب الادا ہیں۔

اقوام متحدہ میں مغربی حمایت یافتہ سابق صدر اشرف غنی انتظامیہ کا وفد اب بھی افغانستان کی نمائندگی کرتا ہے، جن کی حکومت طالبان نے ختم کر دی۔ اقوام متحدہ کابل میں طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتی۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ افغان وفد جنرل اسمبلی کی قراردادوں پر اس وقت تک ووٹ نہیں دے سکتا، جب تک واجبات ادا نہیں کر دیے جاتے یا اقوام متحدہ یہ مان لے کہ افغانستان کو خصوصی صورت حال کا سامنا ہے۔

دی انڈپینڈنٹ سے بات کرتے ہوئے افغان وفد کے سربراہ نصیر احمد فائق نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ووٹنگ کے حقوق کی معطلی کا مسئلہ 90 لاکھ ڈالر کے واجبات کی ادائیگی کے بغیر حل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 19 کے مطابق تمام رکن ممالک کے لیے یہ تکنیکی معاملہ اور اس سے بھی بڑھ کر ایک عام اصول ہے کہ ادارے کو ادائیگی میں ناکام رہنے والے رکن ممالک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس وقت تک ووٹ نہیں دے سکتے، اگر واجبات گذشتہ دو سال سے واجب الادا رقم کے برابر یا اس سے زیادہ ہوں۔‘

اگر وفد یہ وضاحت کر پائے کہ اس کے واجبات کی عدم ادائیگی اس کے بس سے باہر ہے کیوں کہ ملک میں کوئی قانونی اتھارٹی موجود نہیں اور اس طرح یہ ایک خصوصی صورت حال ہے، تو اقوام متحدہ اس معاملے کو اپنی کنٹری بیوشن کمیٹی کو بھیج دے گا، جو رکن ممالک کی طرف سے ادا کی جانے والی رقوم کا انتظام سنبھالتی ہے۔

نصیر احمد فائق نے کہا کہ توقع ہے کہ کمیٹی کا اجلاس اگلے ماہ ہوگا اور وہ اکتوبر تک افغان وفد کے ووٹنگ کے حق کی بحالی کے بارے میں فیصلہ کر سکتی ہے۔

اگر کمیٹی نے افغان وفد کے حق میں فیصلہ کیا تو اقوام متحدہ کی قرارداد کے ذریعے سال کے آخر تک اس کے ووٹنگ کے حقوق بحال کیے جاسکتے ہیں۔

نصیر احمد فائق نے کہا: ’افغانستان اب بھی اس میں حصہ لے سکتا ہے، اب بھی میز پر بیٹھ کر بات کر سکتا ہے۔‘

کوموروس، ایکواڈور، ساؤ ٹوم اینڈ پرنسپے، صومالیہ اور وینزویلا بھی ایسے ممالک ہیں جو اقوام متحدہ کے واجبات کی ادائیگی میں ناکام رہے، لیکن کوموروس، ایکواڈور اور صومالیہ نے ادائیگی کرنے میں اپنی ناکامی کی وضاحت کی اور اس طرح انہیں ووٹنگ کے حقوق کی معطلی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا۔

تاہم اقوام متحدہ نے اس سال افغانستان کے وفد کی وضاحتوں کو اب تک ’ناکافی‘ سمجھا ہے۔

دیگر رکن ممالک کی طرح افغانستان کو بھی سال کے آغاز میں رکنیت فیس اور چھوٹی ادائیگیوں کی مد میں سالانہ 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ 2021 میں طالبان کے اقتدار میں واپس آنے کے بعد سے واجبات ادا نہیں کیے گئے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب طالبان کابل میں اپنی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کروانا چاہتے ہیں، اس لیے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر طالبان واجب الادا رقم ادا کر دیتے ہیں تو کیا اس صورت میں انہیں اقوام متحدہ میں نمائندگی مل سکتی ہے؟

افغانستان اینالسٹس نیٹ ورک کے شریک بانی تھامس رٹیگ نے گذشتہ دسمبر میں کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر اور رکن ممالک کی جانب سے ایک جامع حکومت اور انسانی حقوق بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے احترام کے بار بار مطالبے کی بنیاد پر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ریاستیں امارت اسلامیہ افغانستان کو جائز نہیں سمجھتی اور انہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے اسے تسلیم کرنے اور اقوام متحدہ میں شامل ہونے کی اس کی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔

جمعے کو سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح نے افغان وفد کے ووٹنگ کے حق کو بحال کرنے کے لیے واجبات ادا کرنے کی پیش کش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’اقوام متحدہ میں افغانستان کے حق رائے دہی کی معطلی کا ہمارے ملک کی رکنیت کی فیس ادا نہ کرنے سے کوئی تعلق نہیں۔ اگر ایسا ہے تو میں تیار ہوں، میں ماضی کے واجبات اگلے تین سال کی رکنیت کی فیس ادا کر دوں گا۔‘

تاہم، یہ واضح نہیں کہ صالح جیسے انفرادی شخصیات کو ملک کے واجبات ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔

Tags: افغانستان اقوام متحدہ واجبات کی عدم ادائیگی ووٹ ڈالنے کا حق کھو دیا

Post navigation

Previous: افغانستان:صوبہ بامیان میں فائرنگ سے تین غیر ملکیوں سمیت چار افراد قتل
Next: پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں تین تبدیلیاں متوقع

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Islamabad on high alert, security tightened ahead of possible second round of US-Iran talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد ہائی الرٹ، امریکا۔ایران مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل سکیورٹی سخت

یہ بھی پڑہیے

T20 World Cup: ICC launches investigation into Canadian Cricket-ICC
  • کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئی سی سی کا کینیڈا کرکٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز

  • کھیل

قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

PSL 11 Digital Content Crosses 1.1 Billion Views-X
  • کھیل

پی ایس ایل 11 کی زبردست ڈیجیٹل کارکردگی، ہر پلیٹ فارم پر ریکارڈ ویوز

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Islamabad on high alert, security tightened ahead of possible second round of US-Iran talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد ہائی الرٹ، امریکا۔ایران مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل سکیورٹی سخت

10-day ceasefire agreed between Israel and Lebanon, Trump's important announcement
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل اور لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی طے، ٹرمپ کا اہم اعلان

Washington meeting: IMF praises, prospects of restoring global confidence in Pakistan's economy bright
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن اجلاس:آئی ایم ایف کی تعریف، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے کے امکانات روشن

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.