Friday, November 15, 2024
Homeکھیلفٹ بالنیوزی لینڈ اسپورٹس کا کھیلوں میں ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کی شمولیت کے...

نیوزی لینڈ اسپورٹس کا کھیلوں میں ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کی شمولیت کے متعلق نئے اصول متعارف کروانے کا فیصلہ

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اپنے کھیلوں کے اصولوں میں تبدیلی کرنے جا رہا ہے تاکہ ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کے بارے میں نئے رہنما اصول بنائے جا سکیں۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب کچھ اولمپک کھلاڑیوں نے شکایت کی کہ موجودہ اصول خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کو نظرانداز کرتے ہیں اور کھیل میں انصاف اور حفاظت کو متاثر کرتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے وزیر کھیل، کرس بشپ نے کہا کہ انہوں نے ملک کی کھیلوں کی گورننگ باڈی اسپورٹس نیوزی لینڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ دو سال پرانے اصولوں پر نظر ثانی کرے۔ ان پرانے اصولوں کے مطابق، ٹرانس جینڈر کھلاڑی شوقیہ سطح کے کھیل میں اس صنف کے طور پر کھیل سکتے تھے جس سے وہ خود کو شناخت کرتے ہیں اور انہیں اس شناخت کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

وزیر کھیل نے یہ اعلان اس وقت کیا جب انہیں نیوزی لینڈ کے 50 سے زیادہ اولمپک کھلاڑیوں، ڈاکٹروں، اور کھیلوں کے منتظمین کی طرف سے ایک کھلا خط موصول ہوا، جس میں ان رہنما اصولوں پر فوری نظرثانی کرنے کا کہا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اصول “کھیل میں انصاف اور حفاظت کے بنیادی اصولوں” کے خلاف ہیں۔

خواتین کے کھیلوں میں ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کی شمولیت پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مردوں کی بلوغت (جسمانی تبدیلی کے مرحلے) سے گزرنے کے بعد ان کے جسمانی طاقت اور مسلز میں بڑا فرق ہوتا ہے، جو صنفی تبدیلی کے بعد بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا اور یہ چیز کھیل میں عدم توازن پیدا کرتی ہے اور اس بنیاد پر ٹرانسجینڈرز کو مردوں کی ٹیمز میں شامل کیا جائے۔

دوسری جانب ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کی حمایت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ پوری طرح نہیں سمجھا گیا کہ جنس کی تبدیلی (منتقلی) کھیل کی کارکردگی پر کتنا اثر ڈالتی ہے۔ ان کے مطابق، اگر ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کو کھیلوں میں حصہ لینے سے روکا جائے، تو یہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوگی اور امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔

Latest articles

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ’ٹرافی ٹور‘ 16 نومبر سے شروع ہوگا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بارے...

پاکستان شاہینز نے سری لنکا ‘اے’ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق محمد سلیمان اور علی زریاب کے درمیان تیسری...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آئی سی سی کے لیے مزید مسائل پیدا کر دیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین میکسویل کی تیز رفتار اننگز، جس کے...

More like this

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ’ٹرافی ٹور‘ 16 نومبر سے شروع ہوگا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بارے...

پاکستان شاہینز نے سری لنکا ‘اے’ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق محمد سلیمان اور علی زریاب کے درمیان تیسری...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آئی سی سی کے لیے مزید مسائل پیدا کر دیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...