اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے آکلینڈ سے دبئی کے راستے لاہور پہنچ گئی ہے۔
مہمان ٹیم کل سے پریکٹس سیشن شروع کرنے سے پہلے آج آرام کرے گی سیریز کا افتتاحی میچ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
سیریز سے قبل لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کپتانوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، جنوبی افریقی ٹیم کی جمعہ کو لاہور آمد متوقع ہے، جس کا پہلا تربیتی سیشن ہفتہ کو ہونا ہے۔