اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ جمعرات سے شروع ہونے والی انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
یہ خبر بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے کہ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اپنی زخمی کمر کا سکین کروانے کے لیے بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) پہنچے تھے۔
اگرچہ ابتدائی طور پر توقع کی جا رہی تھی کہ وہ سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچ نہیں کھیل سکیں گے.
گزشتہ ماہ اجیت اگرکر نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچوں میں شرکت نہیں کریں گے۔
بھارتی اسکواڈ:روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت، رویندرا جدیجا، ہرشیت چاکروتی رانا،