اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ کلائی اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے باولر بن کر تاریخ رقم کی۔
افغان باؤلر نے یہ سنگ میل پارل رائلز کے خلاف ایس اے 20 کوالیفائر میں ایک میچ کے دوران حاصل کیا، جہاں راشد نے صرف 460 میچوں میں اپنی وکٹ کی مجموعی تعداد 632 تک پہنچاتے ہوئے، ڈنتھ کو آؤٹ کیا۔
انہوں نے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوائن براوو کی 631 وکٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 161 وکٹ کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے باولرہیں، جو صرف ٹم ساؤتھی سے پیچھے ہیں۔
وہ بگ بیش لیگ میں 98 وکٹ کے ساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کا اعزاز بھی اپنے پاس رکھتے ہیں۔