فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے اختتام کے بعد فیفا نے نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں عالمی چیمپئن اسپین نے ارجنٹینا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
نئی درجہ بندی کے مطابق اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد سرفہرست جبکہ ارجنٹینا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔
اس کے علاوہ فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔
دیگر ٹیموں میں برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی پا کر بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر آ گئی ہیں، جبکہ پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے۔
ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی میکسیکو کی ٹیم چار درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئی ہے، جبکہ ناروے نے شاندار چھلانگ لگاتے ہوئے 12 درجے ترقی کے ساتھ 19 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
