Friday, October 4, 2024
Homeکھیلکرکٹانجری کے باعث نیدرلینڈزنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اسکواڈ میں...

انجری کے باعث نیدرلینڈزنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اسکواڈ میں تبدیلیاں کر دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز کو فریڈ کلاسن اور ڈینیئل ڈورم کی انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں تبدیلیاں کرنا پڑی ہیں۔

ہالینڈ کے کھلاڑیوں میں کائل کلین جو کہ اکیلے سفر کرنے والے ریزرو تھے ثاقب ذوالفقار کے ساتھ ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ے۔

کلاسن کو اپنی کمر کے نچلے حصے میں فریکچر کی علامات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ڈوران ہاتھ ٹوٹنے کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ہالینڈ اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز کے ساتھ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کر رہا ہے۔

انجری کے باعث نیدرلینڈزنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اسکواڈ میں تبدیلیاں کر دی

سکاٹ ایڈورڈز ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے جیسا کہ انہوں نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کیا تھا۔

نیدرلینڈز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے، جو یکم جون سے بنگلہ دیش، نیپال، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے ساتھ شروع ہوگا، اور ان کے میچ کا آغاز 4 جون کو ڈیلاس میں نیپال کے خلاف ہو گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہالینڈ اسکواڈ
آرین دت، باس ڈی لیڈے، کائل کلین، لوگن وین بیک، میکس او ڈاؤڈ، مائیکل لیویٹ، پال وین میکرین، سکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، ثاقب ذوالفقار، سائبرینڈ اینجلبریچ، تیجا ندامانورو، ٹم پرنگل، وکرمجیت سنگھ، ویویان کنگما، ویزلی بیریسی

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments