Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

نیٹو چین کا مقابلہ کرنے کے لیے ایشیائی ممالک سے تعلقات استوار کرنے کا خواہاں

feature photo - 2024-07-12T120155.012

نیٹو چین کا مقابلہ کرنے کے لیے ایشیائی ممالک سے تعلقات استوار کرنے کا خواہاں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) واشنگٹن میں سربراہی اجلاس کے اختتام پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ بات چیت کرنے سے قبل نیٹو رہنماؤں نے روس کی جنگ کے ’فیصلہ کن سہولت‘ کار کے طور پر چین کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد ایشیائی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر غور کیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 32 ملکی اتحاد نے ماسکو کے خلاف اپنے عزم اور کیف کی حمایت کا اظہار کرنے کے لیے امریکی دارالحکومت میں سمٹ میں شرکت کی۔

تین روزہ اجتماع امریکا میں سیاسی غیر یقینی کی صورتحال کی زد میں رہا کیونکہ امریکی صدر جو بائیڈن اپنی سیاسی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

سربراہی اجلاس کا بڑا حصہ یوکرین کو تقویت دینے پر صرف کرنے کے بعد، نیٹو نے آسٹریلیا، جاپان، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے توجہ مشرق کی طرف مبذول کرائی۔

بدھ کو نیٹو کی جانب سے سخت الفاظ میں جاری ہونے والے اعلامیے میں بیجنگ کو دوہری استعمال ہونے والے سامان جیسے مائیکرو چپس کی فراہمی کے ذریعے یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کا فیصلہ کن معاون قرار دیا گیا جو ماسکو کی فوج کی مدد کر سکتے ہیں۔

نیٹو رہنماؤں نے کہا کہ چین حالیہ تاریخ میں یورپ کی سب سے بڑی جنگ کو اس کے مفادات اور ساکھ پر منفی اثر ڈالے بغیر نہیں کر سکتا۔

چین کے یوروپی یونین میں بیجنگ کے مشن کے ترجمان نے یہ کہتے ہوئے رد عمل دیا کہ نیٹو کو چین کے نام نہاد خطرے کو بڑھاوا دینا اور محاذ آرائی اور دشمنی کو ہوا دینا بند کرنا چاہیے اور عالمی امن اور استحکام کے لیے مزید تعاون کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نیٹو پر زور دیتے ہیں کہ وہ بحران کی بنیادی وجوہات اور اپنے اقدامات پر غور کرے، بین الاقوامی برادری کی منصفانہ آواز کو غور سے سنے، اور الزام دوسروں پر ڈالنے کے بجائے صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

اسی طرح ترکیہ کی سرکاری انادولو نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ صدر رجب طیب اردوان نے جمعرات کو کہا کہ روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا کوئی بھی امکان پریشان کن ہے،

ترکیہ کے صدر کے تبصرے اس وقت سامنے آئے جب کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس نیٹو کی طرف سے انتہائی سنگین خطرے پر قابو پانے کے لیے جوابی اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

نیٹو سربراہی اجلاس کے لیے واشنگٹن میں موجود طیب اردوان نے کہ کہ نیٹو اور روس کے درمیان براہِ راست تصادم کا امکان بلاشبہ تشویشناک ہے، کوئی بھی ایسا قدم جو اس نتیجے کا باعث بن سکتا ہے،اس سے گریز کیا جانا چاہیے۔

چین نے روس کے حملے کی مذمت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور گزشتہ سال ایک مقالہ جاری کیا جس میں تنازع کے ’سیاسی سیٹلمنٹ‘ کا مطالبہ کیا تھا جس کے بارے میں مغربی ممالک نے کہا کہ روس یوکرین میں اپنے قبضے میں لیے گئے زیادہ تر علاقے کو اپنے پاس رکھنے کے قابل بنا سکتا ہے۔

چین خود کو تنازع میں ایک غیر جانبدار فریق کے طور پر پیش کرتا ہے، لیکن اس نے روس کی معیشت کے لیے ایک اہم لائف لائن پیش کردی ہے، جب سے تنازع شروع ہوا ہے تب سے ان کی تجارت میں تیزی آئی ہے۔

امریکا برسوں سے اپنے یورپی اتحادیوں پر زور دے رہا ہے کہ وہ چین کی طرف سے درپیش چیلنجز پر زیادہ توجہ دیں۔

Tags: ایشیائی شراکت داروں چین کو تنقید کا نشانہ روس کی جنگ نیٹو رہنماؤں واشنگٹن یوکرین

Post navigation

Previous: پنجاب باکسنگ چیمپیئن شپ جلد متوقع:صدر عابد باکسر
Next: شاہین آفریدی کے گھر جلد بچے کی پیدائش متوقع

Big battle in Iranian airspace Iran claims to have shot down US warplane and helicopter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی فضاؤں میں بڑا معرکہ: ایران کا امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ

Controversial decision in the Pentagon US Army Chief suddenly dismissed, reasons not revealed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

پینٹاگون میں ہنگامہ خیز فیصلہ: امریکی آرمی چیف اچانک برطرف، وجوہات سامنے نہ آ سکیں

Trump's big action Attorney General Pam Bondi fired, Epstein files controversy worsens the matter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ٹرمپ کا بڑا ایکشن: اٹارنی جنرل پام بونڈی برطرف، ایپسٹین فائلز تنازع نے معاملہ بگاڑ دیا

یہ بھی پڑہیے

Big drop after record increase, petrol price reduced by Rs 80
  • Top News
  • پاکستان

ریکارڈ اضافے کے بعد بڑی کمی، پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کی کمی

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Big battle in Iranian airspace Iran claims to have shot down US warplane and helicopter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی فضاؤں میں بڑا معرکہ: ایران کا امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ

Big drop after record increase, petrol price reduced by Rs 80
  • Top News
  • پاکستان

ریکارڈ اضافے کے بعد بڑی کمی، پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کی کمی

Controversial decision in the Pentagon US Army Chief suddenly dismissed, reasons not revealed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

پینٹاگون میں ہنگامہ خیز فیصلہ: امریکی آرمی چیف اچانک برطرف، وجوہات سامنے نہ آ سکیں

Trump's big action Attorney General Pam Bondi fired, Epstein files controversy worsens the matter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ٹرمپ کا بڑا ایکشن: اٹارنی جنرل پام بونڈی برطرف، ایپسٹین فائلز تنازع نے معاملہ بگاڑ دیا

Petrol 458 and diesel 520 rupees per liter, government's big decision - subsidy ends, targeted relief package announced
  • Top News
  • پاکستان

پیٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر، حکومت کا بڑا فیصلہ—سبسڈی ختم، ٹارگٹڈ ریلیف پیکج کا اعلان

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.