پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 19 اکتوبر سے پریذیڈنٹ ٹرافی کے چار روزہ میچ میں سوئی ناردرن گیس کی قیادت کریں گے۔ شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم میں ان کی ٹیم کا مقابلہ ریسرچ لیبارٹریز سے ہوگا۔
سوئی ناردرن گیس کے ڈائریکٹر کرکٹ اور ہیڈ کوچ محمد حفیظ نے رضوان کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ ای میل موصول ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ رضوان کو رواں سال اگست میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستان واپس بلا لیا گیا تھا، جبکہ ان کے خلاف انکوائری بھی جاری ہے۔
