الرئيسيةکھیلکرکٹمحمد عامر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے...

محمد عامر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بات چیت کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔

عامر ،نے 2020 میں پی سی بی کی اس وقت کی انتظامیہ کے ساتھ مسائل کے بعد اپنے بین الاقوامی کیریئر کے لیے وقت طلب کیا تھا لیکن اب انہوں نے خود کوانتخاب کے لیے دستیاب کرایا ہے۔

سابق ٹویٹر ایکس پر عامر ،نے اتوار کو اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اب بھی پاکستان کے لیے کھیلنے کا خواب دیکھتے ہیں اور اس لیے انھوں نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے کیونکہ انھوں نے اپنے ملک کو اپنے ذاتی فیصلوں سے آگے رکھا ہے۔

عامر نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ میں اب بھی پاکستان کے لیے کھیلنے کا خواب دیکھتا ہوں۔

میرے اور پی سی بی کے درمیان کچھ مثبت بات چیت ہوئی ہے جہاں انہوں نے احترام کے ساتھ مجھے یہ احساس دلایا کہ میری ضرورت ہے اور خاندان اور خیر خواہوں کے ساتھ بات چیت کے بعد بھی میں پاکستان کے لیے کھیل سکتا ہوں میں اعلان کرتا ہوں کہ میں آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے زیر غور آنے کے لیے دستیاب ہوں۔

میں یہ اپنے ملک کے لیے کرنا چاہتا ہوں کیونکہ یہ میرے ذاتی فیصلوں سے پہلے آتا ہے سبز جرسی پہننا اور اپنے ملک کی خدمت کرنا ہمیشہ سے میری سب سے بڑی خواہش رہی ہے اور رہے گی۔

مسلسل یہ کہنے کے باوجود کہ ان کا بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے عامر نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی اور امکان ہے کہ وہ 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے منتخب ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ عامر 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں انہوں نے آخری بار 2020 میں ایک بین الاقوامی میچ کھیلا تھا یہ تیز گیند باز پاکستانی ٹیم کا بھی حصہ تھے جب انہوں نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 اور چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتا تھا۔

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this