Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

مولانا فضل الرحمٰن کا حماس رہنما اسمعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ، بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی

1 minute read
Untitled design - 2024-04-17T131748.659

مولانا فضل الرحمٰن کا حماس رہنما اسمعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ، بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی- ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حماس رہنما اسمعیل ہنیہ سے ٹیلفونک رابطہ کرتے ہوئے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ان کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی۔

ذرائع کے مطابق ترجمان جے یو آئی- ف نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر علامہ راشد محمود سومرو نے قطر میں اسمعیل ہنیہ سے ملاقات کی اور مولانا فضل الرحمن کا تعزیتی خط پیش کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ٹیلیفونک رابطے میں مولانا فضل الرحمن نے شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا کی، مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، ہم اپنے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں گے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ ہزاروں فلسطینیوں کی شہادتوں اور زخمیوں پر عالمی برادری خصوصا مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے، ہم فلسطینیوں کی جدو جہد آزادی میں ان کے قدم بقدم اور شانہ بشانہ ہیں۔

بعد ازاں اسمعیل ہنیہ نے جدہ سعودی عرب میں بین الاقوامی کانفرنس میں فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرنے پر مولانا فضل الرحمن کا خصوصی شکریہ ادا کیا، اسمعیل ہنیہ نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے کارکنان اور پاکستانی عوام کا غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہنے پر اظہار تشکر کیا۔

واضح رہے کہ 10 اپریل کو عیدالفطر کے موقع پر اسرائیل کی جانب سے کی گئی بمباری میں حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کے تین بیٹے شہید ہو گئے تھے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق حماس میڈیا نے بتایا کہ اسمٰعیل ہنیہ کے تین بیٹے ہازم، محمد اور عامر اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ اس دوران غزہ کے الشاتی کیمپ میں ان کی گاڑی پر اسرائیل نے بمباری کی جس سے ان کے تینوں بیٹوں کے ساتھ ساتھ دو پوتے بھی شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

اسمٰعیل ہنیہ نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے انہیں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ الشاتی کے مہاجرین کے کیمپ میں اپنے رشتے داروں سے ملنے کے لیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات واضح ہیں اور ہم ان میں کسی قسم کی رعایت نہیں کریں گے، دشمن اگر یہ سمجھتا ہے کہ مذاکرات کے اس اہم موقع پر وہ میرے بیٹوں کو نشانہ بنا کر حماس کو اپنا مؤقف تبدیل کرنے پر مجبور کر دے گا تو وہ جھوٹے فریب میں مبتلا ہے۔

بعد ازاں 15 اپریل کو اسرائیلی فورسز کے حملوں میں زخمی اسمعیل ہنیہ کی پوتی بھی شہید ہوگئی تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ اسرائیل نے حماس کے سربراہ یا ان کے اہلخانہ کو براہ راست نشانہ بنانے کی کوشش کی بلکہ اس سے قبل نومبر میں غزہ میں ان کے گھر پر بمباری کر کے اسے تباہ کردیا تھا۔

اسمٰعیل ہنیہ نے 1990 کی دہائی میں شہرت حاصل کی تھی اور حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کی 2004 میں شہادت سے قبل وہ ان کا دایاں بازو تصور کیے جاتے تھے۔

2006 میں ان کی قیادت میں حماس نے کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد وہ فلسطین کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔

2017 میں وہ انہیں حماس کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا اور وہ غزہ کے باہر سے حماس کی سیاسی سرگرمیوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔

Tags: اسرائیلی حملے اسمعیل ہنیہ تعزیت جمعیت علمائے اسلام حماس مولانا فضل الرحمٰن

Post navigation

Previous: “ہم سب بے بس ہیں”
Next: پی ٹی اے نے قابلِ اعتراض مواد شائع کرنے پر 12 لاکھ 50 ہزار یو آر ایلز کو بلاک کردیا

Progress in Iran-US relations, Tehran begins considering US proposals
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا رابطوں میں پیش رفت، تہران نے امریکی تجاویز پر غور شروع کر دیا

430 Gaza flotilla workers transferred to Israel, condemned by several countries
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

غزہ فلوٹیلا کے 430 کارکن اسرائیل منتقل، متعدد ممالک کی مذمت

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

یہ بھی پڑہیے

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

Important developments in Beijing China and Russia sign several agreements hd images
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں اہم پیش رفت: چین اور روس کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

Progress in Iran-US relations, Tehran begins considering US proposals
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا رابطوں میں پیش رفت، تہران نے امریکی تجاویز پر غور شروع کر دیا

A few days left in the Football World Cup, the Iranian team has not yet been able to get visas-IFF
  • کھیل

فٹ بال ورلڈ کپ میں چند دن باقی، ایرانی ٹیم کو تاحال ویزے نہ مل سکے

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

Important developments in Beijing China and Russia sign several agreements hd images
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں اہم پیش رفت: چین اور روس کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

Progress in Iran-US relations, Tehran begins considering US proposals
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا رابطوں میں پیش رفت، تہران نے امریکی تجاویز پر غور شروع کر دیا

430 Gaza flotilla workers transferred to Israel, condemned by several countries
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

غزہ فلوٹیلا کے 430 کارکن اسرائیل منتقل، متعدد ممالک کی مذمت

Major progress in US-Iran conflict, oil tanker movement restored
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

امریکا ایران تنازع میں بڑی پیش رفت، تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت بحال

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.