Friday, October 4, 2024
Homeکھیلکمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول میں لمٹس کلب نے باسکٹ بال کا ٹائٹل...

کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول میں لمٹس کلب نے باسکٹ بال کا ٹائٹل جیت لیا

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول میں لمٹس باسکٹ بال کلب نے نیشنل کلب کو 8-6 سے شکست دے کر باسکٹ بال ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ زوہا عرفان، لائبہ مرزہ، رابعہ عباسی، اور لائبہ تبریز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

لائبہ مرزہ کو “گرلز آف دی ٹورنامنٹ” جبکہ فائحہ طارق کو ایمرجنگ پلیئر کا اعزاز دیا گیا۔ تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں کے. ایم. اے. کالج نے، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج لائنز ایریا کو 9-5 کے پوائنٹس سے شکست دی۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ منتہا اظہر نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات، ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس سی ایس آر غلام محمد خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

بوائز ایونٹ میں پہلے میچ میں عثمان کلب نے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم آرام باغ کلب کو 43-38 پوائنٹس سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں ڈی جے اسپنر نے سول ٹائیگرز کو 33-30 پوائنٹس سے شکست دی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments