Thursday, February 13, 2025
Homeپاکستاننائب وزیراعظم سے سعودی عرب اور چین کے سفیروں کی ملاقات

نائب وزیراعظم سے سعودی عرب اور چین کے سفیروں کی ملاقات

Published on

نائب وزیراعظم سے سعودی عرب اور چین کے سفیروں کی ملاقات

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے جمعہ کو ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک چین ہمہ موسمی سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا اعادہ کرتے ہوئے فریقین نے وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران طے پانے والے دوطرفہ اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جبکہ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے بھی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ انہوں نے دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے حج کے دوران حجاج کو دی جانے والی سہولیات کو بھی سراہا۔

Latest articles

یوکرین میں ہونے والے امن مذاکرات میں یورپ کی شمولیت ضروری ہے، جرمن وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ یوکرین...

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او...

چالیس فیصد سے زائد بھارتیوں کا ماننا ہے کہ ٹرمپ بھارت کے لیے مفید ثابت ہوں گے، سروے رپورٹ

اردو انٹرنیشنل انڈیا ٹو ڈے کے تازہ ترین سروے کے مطابق، 40 فیصد...

شامی وزیر خارجہ کا یورپی یونین کا پہلا دورہ، شام کے بحران کے حل کے لیے نئی کوششیں

اردو انٹرنیشنل شام کے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی جمعرات کو پیرس میں...

More like this