Tuesday, January 7, 2025
Homeکھیلفٹ باللیسٹر سٹی نے کرسٹل پیلس سے فارورڈ جارڈن آیو کو 5...

لیسٹر سٹی نے کرسٹل پیلس سے فارورڈ جارڈن آیو کو 5 ملین پاؤنڈ میں سائن کرلیا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق لیسٹر سٹی نے کرسٹل پیلس سے گھانا کے فارورڈ جارڈن آیو کو 5 ملین پاؤنڈ کی ابتدائی فیس پر دو سال کے لیے سائن کیا ہے۔

آیو نے کرسٹل پیلس کے لیے 6 سال میں 212 میچز کھیلے اور 23 گول اسکور کیے، اس نے اصل میں 2018 میں لون پر پیلس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اگر کچھ شرائط پوری ہوتی ہیں تو آیو کی منتقلی کی فیس 8 ملین پاؤنڈ تک جا سکتی ہے۔

اس سے قبل اس ہفتے کے شروع میں، لیسٹر نے مڈفیلڈر اولیور سکپ کو بھی ٹوٹنہم سے 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کیا ، کیونکہ لیسٹڑ کے منیجر، اسٹیو کوپر، مزید حملہ آور کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنا چاہتے ہیں اور آیو کے دستخط بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں ۔

آیو نے لیسٹر میں شمولیت پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے انہیں سائن کرنے کے لیے سخت محنت کرنے پر کلب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ منیجر کے تحت کام کرنے اور بطور کھلاڑی ٹیم میں بہتری لانے کے لیے پرجوش ہیں۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this