Monday, February 17, 2025
Homeپاکستانذیابیطس کے مفت علاج کیلئے ملک بھر میں تین ہزار کلینکس کا...

ذیابیطس کے مفت علاج کیلئے ملک بھر میں تین ہزار کلینکس کا نیٹ ورک قائم

Published on

ذیابیطس کے مفت علاج کیلئے ملک بھر میں تین ہزار کلینکس کا نیٹ ورک قائم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کو مفت علاج اور طبی معاونت فراہم کرنے کے لیے 3 ہزار ذیابیطس کلینکس کا نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔

ماہر ذیابطیس اور ہیلتھ پروموشن فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین پروفیسر عبدالباسط نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں نیشنل ڈائبٹیز نیٹ ورک کے تحت قائم ہزار مفت ڈائبٹیز کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پروفیسر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ آج انہوں نے ہیلتھ پروموشن فاؤنڈیشن کے تحت نیشنل ڈایابیٹیز نیٹ ورک (این ڈی این) کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کلینک روزانہ 25 ذیابیطس مریضوں کو مفت مشاورت فراہم کرے گا اور اس طرح تین ہزار کلینکس پر روزانہ 75 ہزار افراد کو علاج کی مفت سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کو 50 فیصد رعایت پر دوائیں، انسولین اور 25 فیصد رعایت پر لیبارٹری ٹیسٹ فراہم کیے جائیں گے۔

پروفیسر عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان میں ہزاروں افراد پاؤں کے زخموں اور ذیابیطس کے کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے معذوری کا شکار ہوتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ علاج اور ادویات کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔

Latest articles

پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست

ٹوٹنہم ہاٹسپر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ میں...

عراق کے پانچ بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی عائد کردی گئی

عراق کے مرکزی بینک نے مزید پانچ مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین...

پابندیاں ختم، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کن اسلحے کی کھیپ موصول

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ فراہم کر دی ہے،...

ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی سیکریٹری خارجہ...

More like this