Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

لبنان: اسرائیل کے بیروت میں فضائی حملے،22 افراد جاں بحق

1 minute read
gaza-1

لبنان: اسرائیل کے بیروت میں فضائی حملے،22 افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے لبنان میں اپنے نئے حملوں میں بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ میں حزب اللہ کے گڑھ کے علاوہ دار الحکومت کے قلب میں دو علاقوں النویری اور البسطا میں رہائشی محلوں کو نشانہ بنایا ہے۔

حملوں کے بعد بیروت کی فضا میں دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ جمعرات کی شب ہونے والے دو مسلسل حملوں کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

مباشر من #قناة_العربية | للمرة الأولى غاراتان إسرائيليتان على منطقة النويري في بيروت.. ما أدي لمقتل 22 شخصا والأنباء تتحدث عن نجاة وفيق صفا القيادي بحزب الله

https://t.co/w51Hp19UHl

— العربية (@AlArabiya) October 10, 2024

لبنانی فوج نے حملے کی جگہ کا سیکورٹی گھیراؤ کر لیا۔ با خبر ذرائع کے مطابق حملے کا ہدف حزب اللہ کا ایک عہدے دار وفیق صفا تھا تاہم وہ محفوظ رہا۔ وفیق تنظیم میں رابطہ کاری کا ذمے دار ہے۔

بم باری سے متاثرہ علاقے کی آبادی پریشانی کے عالم میں ہے۔ البسطا کے علاقے میں سنی اور شیعہ کی مخلوط آبادی ہے۔ یہاں حملے میں کئی منزلوں پر مشتمل دو عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ ان میں ایک عمارت سے تقریبا ایک کلو میٹر کی دوری پر ایک لبنانی خاتون اپنا سانس بحال کر رہی تھی۔ خاتون نے بتایا کہ “عموما میں ڈرتی نہیں ہوں مگر اس مرتبہ مجھے ایسا لگا کہ علاقے میں زلزلہ آ گیا ہے”۔

اسی طرح النویری کے علاقے میں حملے کے سبب ایک آٹھ منزلہ نئی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

ایک لبنانی شہری ایمن نے بتایا کہ “میں نے تین دھماکے سنے اور پھر باورچی خانے کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور میرے بیٹے نے رونا شروع کر دیا”۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران میں اسرائیل نے تقریبا روزانہ کی بنیاد پر بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ کو جو حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ، حملوں کا نشانہ بنایا۔ تاہم دار الحکومت پر شاذ و نادر ہی بم باری کی گئی۔

گذشتہ ماہ 23 ستمبر کو اسرائیل کی جارحیت میں شدت آنے کے بعد یہ تیسرا موقع ہے جب بیروت کے قلب میں بم باری کی گئی۔

اس کے ایک ہفتے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ یاد رہے کہ 23 ستمبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 12 لاکھ سے زیادہ افراد نقل مکانی کر گئے۔ یہ تعداد سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہے۔

Tags: اسرائیل البسطا الضاحیہ النویری حزب اللہ رہائشی محلوں لبنان نشانہ

Post navigation

Previous: انگلینڈ بمقابلہ پاکستان: انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے ہرا دیا
Next: ورلڈ کپ کوالیفائر: ارجنٹینا اور وینزویلا کا میچ 1-1 سے برابر

Israeli airstrike hits Iranian petrochemical facility, sirens sound in Israel from Iranian missile attacks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی پیٹروکیمیکل تنصیب متاثر، ایران کے میزائل حملوں سے اسرائیل میں سائرن بج اٹھے

Negotiations between Washington and Tehran are at a standstill, Trump sets new conditions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار، ٹرمپ نے نئی شرط رکھ دی

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

یہ بھی پڑہیے

Security forces kill 27 terrorists in North Waziristan operations
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 27 دہشت گرد ہلاک

Pakistan defeats Afghanistan to qualify for Diamond Jubilee Football Tournament final-X
  • کھیل

پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Israeli airstrike hits Iranian petrochemical facility, sirens sound in Israel from Iranian missile attacks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی پیٹروکیمیکل تنصیب متاثر، ایران کے میزائل حملوں سے اسرائیل میں سائرن بج اٹھے

Security forces kill 27 terrorists in North Waziristan operations
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 27 دہشت گرد ہلاک

Negotiations between Washington and Tehran are at a standstill, Trump sets new conditions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار، ٹرمپ نے نئی شرط رکھ دی

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.