Sunday, October 13, 2024
Homeانڈیابھارتی ریاست کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ: 41 افراد ہلاک

بھارتی ریاست کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ: 41 افراد ہلاک

بھارتی ریاست کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ: 41 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کی پہاڑیوں میں مٹی کے تودے گرنے سے 41 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ وہاں علاقے میں ایک اہم پل گرنے کے بعد امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔

ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ 70 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں اور انڈین ایکسپریس نے اطلاع دی ہے کہ بہت سے لوگ چلیار ندی میں بہہ گئے ہیں۔

ریاست کے وائناڈ ضلع میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ریاست کے وزیر جنگلات اے کے سسیندرن نے “رائٹرز” کو بتایا کہ صورتحال سنگین ہے۔ حکومت نے تمام ایجنسیوں کو اقدامات کے لئے احکامات دئیے ہیں جبکہ دن بھر مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سسیندرن نے مزید کہا کہ فوج کی ایک عارضی پل بنانے کے لیے مدد حاصل کی گئی ہے جو متاثرہ علاقے جہاں زیادہ تر چائے اور الائچی کے باغات تھے وہاں موجود پل جو قریبی قصبے چورلمالا سے جوڑتا تھا، تباہ ہو گیا۔

مقامی نیوز چینل ایشیانیٹ ٹی وی نے بتایا کہ اس علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوئے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments